پولیس اہلکار گرفتار

لاہور،پولیس ٹارگٹ کلنگ کیس میں ملزمان سے رابطوں پر دو پولیس اہلکار گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے ملزمان سے رابطوں پر دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق اے ایس آئی جمشید اور کانسٹیبل غلام فرید کو ابتدائی تحقیقات کے بعد حراست میں لیا گیا، دونوں اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق اے ایس آئی اور دہشتگردریحان بٹ کی سوشل میڈیا پر اکھٹی تصاویر موجود ہیں، تھانہ لوئرمال میں تعینات پولیس کانسٹیبل کو بھی حراست میں لیا گیا۔دونوں پولیس اہلکاروں کا حملے میں ملوث دہشتگرد سےرابطہ تھا، دونوں پولیس اہلکاروں کو ابتدائی تحقیقات کے بعد حراست میں لیا گیا۔دوسری جانب لاہور میں پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے باپ بیٹا مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان ریحان بٹ اور فیاض بٹ نے بادامی باغ اور نواں کوٹ میں فائرنگ کرکے 3 اہلکاروں کو شہید جبکہ دیگر کو زخمی کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں