اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی 79ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر اور روسی سفیر کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر اور پاکستان میں امریکی سفارتی مشن کی جانب سے پاکستانیوں کویومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
اپنے پیغام میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہےکہ پاکستان کے قیام کے بعد اسے تسلیم کرنے والے ابتدائی ممالک میں امریکا بھی شامل تھا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 80 برسوں میں پاکستان اور امریکا کی دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے، پاکستانی عوام کے لیے امن، خوشی اور خوشحالی کی نیک تمنائیں ہیں۔ دوسری جانب روسی سفیر نے یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ قومی دن پاکستانی عوام کی جرات، غیر متزلزل عزم اور مضبوط قومی جذبے کا مظہر ہے، ہم مل کر باہمی افہام و تفہیم کو مزید مستحکم کریں گے اور دونوں ممالک کے مفاد میں اپنی شراکت داری کو وسعت دیتے رہیں گے۔