عبداللہ طاہر قتل کیس

پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس، ہنی ٹریپ میں ملوث ٹک ٹاکر کا نام لاریب ، سیالکوٹ کی رہائشی

لاہور(کرائم رپورٹر)پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں ہنی ٹریپ میں ملوث ٹک ٹاکر سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے۔ پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر کا نام لاریب ہے، سیالکوٹ کی رہائشی تھی، لاریب کی شادی عبداللہ طاہر کو قتل کرنے والے شوٹرز گینگ کے سرغنہ سے ہوئی، گینگ لیڈر سے خلع کے بعد لڑکی نے دوسری شادی کی، دوسرے شوہر سے علیحدگی کے بعد ٹک ٹاکر نے دوبارہ شوٹرز گینگ کے لیڈر سے رابطہ کیا۔

پولیس نے بتایا کہ گینگ لیڈر نے پہلا ٹاسک عبداللہ طاہر کو ہنی ٹریپ کرنے کا دیا، لڑکی نے عبداللہ طاہر کا تصویریں شئیر کیں، عبداللہ طاہر کی جانب سے جواب نہ آنے پر ٹاسک بدل دیا گیا، لڑکی کو دوسرا ٹاسک مقتول کے ڈرائیور کو ہنی ٹریپ کرنے کا دیا گیا۔پولیس کے مطابق لڑکی نے ڈرائیور کو ہنی ٹریپ کرکے قتل کے منصوبے کی تکمیل کی، عبداللہ طاہر کے قتل کی ڈیل بیس کروڑ روپے سے زائد میں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں