واشنگٹن (سپورٹس نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کی حمایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ انفینٹینو کو عہدے سے ہٹانے پر عالمی فٹبال تنظیم کی گورننگ باڈی بڑی غلطی کرے گی۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ جیانی انفینٹینو کی قیادت میں ہونے والا ورلڈ کپ اب تک کا سب سے کامیاب عالمی کپ رہا ہے اور اگر انفینٹینو کو عہدے سے ہٹایا گیا تو ورلڈ کپ دوبارہ اتنا کامیاب یا منافع بخش نہیں ہو گا۔
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فیفا کے لیے یہ ایک بڑی غلطی ہو گی، اگر فیفا کسی بھی وجہ سے صدر جیانی انفینٹینو کو تبدیل کرنے کے بارے میں سوچتا بھی ہے تو وہ شاندار انسان ہیں اور انہوں نے 4 مرتبہ اب تک کے سب سے کامیاب ورلڈ کپ کی نگرانی کی ہے، اگر انفینیٹینو چلے گئے تو ورلڈ کپ دوبارہ اتنا کامیاب یا منافع بخش نہیں ہو گا۔امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انفینٹینو کو دنیا بھر کی فٹبال تنظیموں اور علاقائی کنفیڈریشنز کی جانب سے شدید دباﺅ کا سامنا ہے۔