فلوریڈا(انٹرنیشنل نیوز ) امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام )نے کہا ہے کہ اس نے ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کے تحت اب تک 55 تجارتی بحری جہازوں کا رخ موڑ ا گیا ہے۔
یہ تعداد گزشتہ روز بتائے گئے 53 بحری جہازوں کے مقابلے میں دو زیادہ ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سینٹکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اس وقت 20 سے زائد امریکی جنگی بحری جہاز مشرق وسطی میں تعینات ہیں، جو مختلف فوجی مشنز میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی پر سختی سے عملدرآمد بھی شامل ہے۔