امریکا اور ایران

آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق غیر یقینی صورتحال، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

واشنگٹن(انٹرنیشنل نیوز)آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا میں پیر کی صبح ہونے والی تجارت کے دوران تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

برینٹ خام تیل کی قیمت ایک فیصد سے زائد بڑھ کر 84 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی ایک فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔واضح رہے کہ دنیا کی اہم ترین آبی گزرگاہوں میں شامل آبنائے ہرمز کے مستقبل کے حوالے سے اب بھی صورتحال غیر واضح ہے۔ایران کا کہنا ہے کہ عمان کے ساتھ نئے بحری راستوں کے تعین کے حوالے سے معاہدہ حتمی مراحل میں ہے، تاہم امریکا کو ابھی دیگر شرائط پوری کرنا ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں