کاظم غریب آباد

خطے میں امن اور استحکام لوٹنے پر خلیج ممالک سے سیکیورٹی بات چیت ہوگی، کاظم غریب آباد

تہران (نیوز ڈیسک)ایران کے نائب وزیرخارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران اس سوچ کا خیر مقدم کرتا ہے اور اسے یقین ہے کہ اگر خطے میں امن اور استحکام بحال کیا جاتا ہے تو علاقائی ممالک کے درمیان سیکیورٹی ملاقاتیں بھی بحال ہوجائیں گی۔

ایک انٹرویو میں ایرانی نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ 40 روزہ جنگ کے بعد اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل کے عرصے میں خلیجی فارس کی ریاستوں میں یہ اتفاق رائے ابھرا تھا کہ علاقائی سیکیورٹی کے امور خود علاقائی ممالک کو زیرِ بحث لانے چاہئیں۔

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ جیسے ہی خطے میں امن اور استحکام لوٹے گا، خلیج فارس ممالک سے سیکیورٹی بات چیت کے لیے زمین ہموار کی جائے گی۔کاظم غریب آبادی نے دعوی کیا کہ حالیہ پیشرفت کے بعد خلیج فارس کی ریاستیں اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ علاقائی سیکیورٹی علاقے کی ریاستوں ہی کو یقینی بنانی چاہیے۔

ایرانی نائب وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ ایران پر مسلط کردہ جنگ میں صرف چند حملے براہ راست خلیجی ریاستوں سے کیے گئے تھے جبکہ زیادہ تر حملے امریکا نے کیے تھے۔کاظم غریب آبادی نے یہ بھی کہا کہ یہ ممالک اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ تنازع بڑھنے سے خود ان کی سیکیورٹی اور اقتصادی ترقی کو خطرات لاحق ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں