لاہور(کورٹ نیوز ) لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد کیا گیا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست کو باقاعدہ نمبر لگا کر سماعتکےلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
درخواست پر ابتدائی سماعت جسٹس مرزا وقاص رﺅف نے کی، جبکہ رجسٹرار آفس نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما میاں عثمان اکرم نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور جلسے کی اجازت کے لیے دی گئی درخواست پر فیصلہ نہیں کر رہے۔