راہول گاندھی

بھارت، پیپر لیک اور امتحانات منسوخی پر راہول گاندھی کا مودی سرکار سے معافی مانگنے کا مطالبہ

نئی دہلی(انٹرنیشنل نیوز)راہول گاندھی نے پیپر لیک اور امتحانات منسوخی پر مودی سرکار سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کانگریس کے سابق صدر اور پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے کہا ہے کہ طلبہ کو نریندر مودی کی طرف سے معافی کی ضرورت نہیں ہے بلکہ مودی سرکارکو طلبہ سے معافی مانگی چاہئے کیونکہ پیپر لیک اور امتحانات منسوخ ہونے سے انکا مستقبل برباد ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ راہول گاندھی نے ایکسپر لکھا کہ والدین کے لئے اپنے بچے کو کھونے کا دکھ سب سے بڑا ہوتا ہے، ہر نوجوان کی موت کے پیچھے ایک ایسا خاندان ہے جسکا دکھ کبھی ختم نہیں ہوگا، انہوں نے کہاکہ جب نظام تعلیم ہی ٹھیک نہیں ہے تو طلبا احتجاج نہیں تو اور کیا کریں گے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی طلبا کو معاف کرنے کی بات کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے نہ تو کسی سوگوار خاندان سے ملاقات کی اور نہ ہی کسی ایسے طالب علم سے ملے جسکا مستقبل پیپر لیک کے سبب متاثر ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں