واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکی فوج نے ایران کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ آبنائے ہرمز بند کر دی گئی ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز تجارتی جہازوں کی آمدورفت کے لیے بدستور کھلی ہے۔ ایران کا اس پر کنٹرول نہیں۔
سینٹکام نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران ہزاروں جہاز اس بین الاقوامی آبی گزرگاہ سے گزر چکے ہیں۔اس سے قبل ایران نے دعوی کیا تھا کہ اس نے آبنائے ہرمز سے نکلنے کی کوشش کرنے والے دو جہازوں کو روک دیا، جبکہ اس کی فورسز کی مداخلت کے بعد مزید چار آئل ٹینکرز کو واپس لوٹنا پڑا۔