عباس عراقچی

عراقچی نے مصر کی بندرگاہ پر حملہ اسرائیل کا فالس فلیگ آپریشن قرار دیدیا

تہران (انٹرنیشنل نیوز)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مصر کی بندرگاہ پر دو جہازوں کو ڈرونز سے نشانہ بنائے جانے کے عمل کو اسرائیل کا فالس فلیگ آپریشن قرار دیدیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم سب کو اسرائیل کی ایسی سازشوں اور فالس فلیگ آپریشنز سے خبردار رہنا چاہیے جو خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کے لیے ہیں۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ خطرہ واضح اور مشترکہ ہے جو کہ مسلمانوں کے اتحاد کو لاحق ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت مصر کو اپنا دوست اور خطے میں اہم شراکت دار سمجھتی ہے اور اس کی سیکیورٹی ہماری انتہائی ترجیحات میں سے ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں