کویت

کویت کی ایرانی حملوں کی شدید مذمت، خطے میں امن کیلئے خطرناک قرار دیدیا

کویت سٹی (انٹرنیشنل نیوز )کویت کی وزرا کونسل نے ایران کی جانب سے ملک کو نشانہ بنانے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرناک پیش رفت قرار دیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق کویتی کابینہ نے اپنے اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا کہ ایران کے حملے خطے میں کشیدگی میں سنگین اضافہ ہیں اور یہ نہ صرف کویت بلکہ پورے خلیجی خطے کی سلامتی و استحکام کےلئے براہ راست خطرہ ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ کویت اپنی خودمختاری، قومی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا، جبکہ ملکی دفاع اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔کویتی حکومت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ خطے میں مزید کشیدگی روکنے، بین الاقوامی قوانین کا احترام یقینی بنانے اور امن و استحکام کے قیام کےلئے موثر کردار ادا کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں