تہران (انٹرنیشنل نیوز ) ایران کے قائم مقام وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل سید مجید ابن رضا نے کہا ہے کہ دفاعی سازوسامان کی تیاری پہلے سے زیادہ فعال ہو چکی ہے۔ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے مہر کے مطابق قائم مقام وزیر دفاع نے کہا وزارتِ دفاع جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے دشمن سے ایک قدم آگے رہنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے امریکا کے ان دعوﺅں کو مسترد کیا کہ ایران کی دفاعی صلاحیتوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے اور کہا کہ حقیقت اس کے برعکس ہے، ان کا کہنا تھا دفاعی پیداوار کی لائنیں پہلے سے زیادہ فعال ہیں، ٹیکنالوجی مزید ترقی کر چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی ماہرین اور سائنسدانوں کا ملک کے دفاعی مستقبل کو مضبوط بنانے کا عزم مزید بڑھ گیا ہے، استعمال کے ذریعے دشمن سے ایک قدم آگے رہنے کی کوشش کر رہی ہے۔