پشاورہائیکورٹ

شناختی کارڈ بلاک کیس، پشاور ہائیکورٹ کی قائداعظم نامی شہری کو نادرا بورڈ میں پیش ہونے کی ہدایت

پشاور (کورٹ نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے قائداعظم نامی شہری کو نادرا بورڈ میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد اور جسٹس انعام اللہ خان نے قائداعظم نامی شہری کی شناختی کارڈ بلاک ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار تاجر ہیں، اس کا شناختی کارڈ بلاک کیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر لیگل نادرا نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار کا شناختی کارڈ مشکوک ہے، اس لئے بلاک کیا گیا ہے۔بعد ازاں پشاور ہائیکورٹ نے درخواست گزار قائداعظم نامی شہری کو نادرا بورڈ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں