اسلا م آ باد(کورٹ نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں بشام میں چینی انجینئرز پر ہونے والے خودکش حملہ کیس میں 49 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس نعیم اختر نے استفسار کیا کہ کیا ملزمان ٹرائل کورٹ میں پیش ہو رہے ہیں؟ اور کیا ملزمان وکیل کی خدمات حاصل کرنا چاہتے ہیں؟۔
انہوں نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان وکیل کے ساتھ پیش ہوں، بصورت دیگر ضمانت منسوخ کر دی جائے گی۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 20 اگست تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ پراسیکیوشن نے 49 ملزمان کی ضمانت منسوخی کےلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔