سرکاری کالجوں

کراچی، سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ کے داخلوں کی فہرست جاری،میرٹ لازمی قرار

کراچی(ایجوکیشن ڈیسک) محکمہ کالجز سندھ نے سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ کے داخلوں کی فہرست جاری کر دی۔حکام کے مطابق داخلہ لینے والے طلبہ و طالبات کے لیے فہرست جاری کردی گئی ہے، طلبہ کیلئے پسندیدہ کالج میں داخلے کےلئے میرٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل کالجز کے مطابق صوبہ سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کے لیے ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، کراچی سے سب سے زیادہ 98 ہزار 646 طلبہ نے داخلے کے لئے درخواستیں جمع کرائیں۔محکمہ کالجز سندھ نے ہدایت کی ہے کہ طلبہ 31 جولائی تک اپنا داخلہ کنفرم کر لیں تاکہ داخلے کا مرحلہ بروقت مکمل کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں