عراقی وزیراعظم

کشیدگی میں کمی کی سفارتی کوششیں جاری، عراقی وزیراعظم جمعرات کو تہران جائیں گے

بغداد(نیوز ڈیسک )امریکہ ،ایران کشیدگی میں کمی کی سفارتی کوششوں کے سلسلے میں عراقی وزیراعظم جمعرات کو تہران کا دورہ کریں گے۔عراقی وزیراعظم کی ایرانی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت متوقع ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب قطر، پاکستان اور دیگر علاقائی ممالک ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی میں کمی لانے کیلئے سفارتی رابطوں میں مصروف ہیں۔عراقی وزیراعظم حال ہی میں واشنگٹن کا دورہ کر چکے ہیں اور ایران کے بعد ان کی ترکیہ بھی جانے کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں