لاہور (نیوز ڈیسک)گریجویٹس کے لیے چیف منسٹر پنجاب ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا، جس کے تحت ماہانہ 70 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے نوجوان زرعی گریجویٹس کے لیے چیف منسٹر پنجاب ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام 2026 شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت 1,500 زرعی گریجویٹس کو بامعاوضہ انٹرن شپ فراہم کی جائے گی۔
محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا کہ منتخب امیدواروں کو ماہانہ 70 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ پروگرام کا مقصد زرعی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو عملی میدان کا تجربہ فراہم کرنا اور پنجاب میں زرعی خدمات کو مزید موثر بنانا ہے