ڈونلڈ ٹرمپ

معاہدہ نہ کیا تو اگلے ہفتے ایران کے بجلی گھر اور پل تباہ کر دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (انٹرنیشنل نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ نہ کیا تو اگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران پر حملے تب تک جاری رہیں گے جب تک میں نہ کہہ دوں کہ بس بہت ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے منگل کو ایران کے ساتھ بات چیت کی ہے اور ایران پر معاہدہ کرنے پر زور دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی کہ اگر کوئی معاہدہ نہ ہوا اور مذاکرات پر آمادہ نہ ہوئے تو اگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم ان کے تمام بجلی گھر اور تمام پل تباہ کر دیں گے۔

ایران کو بری طرح نشانہ بنارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں ابھی کچھ جنگ لڑنے کی صلاحیت باقی ہے، لیکن یہ بہت زیادہ نہیں ہے۔قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز پر 20 فیصد ٹیکس لینے کے اعلان پر 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس لینے کا خیال ہی ان کے لیے ناپسندیدہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں