گداگروں

لاہور میں گداگروں کے خلاف دوبارہ کریک ڈاﺅن کا آغاز، ٹریفک سگنلز مکمل طور پر کلیئر کرنے کا حکم

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور میں گداگروں کے خلاف ایک بارپھر سے بھرپور کریک ڈان کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیف ٹریفک آفیسر لاہورسید عبدالرحیم شیرازی نے تمام ڈویژنل ایس پیز، سرکل افسران اور ٹریفک اہلکاروں کو خصوصی احکامات جاری کر دیے ہیں۔

سی ٹی او نے ہدایت کی ہے کہ شہر کے کسی بھی ٹریفک سگنل پرکوئی بچہ،خاتون،بزرگ،خواجہ سرا یامعذوری کی آڑمیں بھیک مانگنے والا شخص نظرنہیں آناچاہیے،اس مقصد کے لیے سیف سٹی کی ٹریفک مانیٹرنگ ٹیموں کو لمحہ بہ لمحہ فیلڈ اسٹاف سے رابطے میں رہنے کا حکم دیا،جبکہ خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر آپریشن کے لیے بڑی بسیں بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔

سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق نادرا کے تعاون سے گرفتار گداگروں کا ڈیٹا حاصل کرکے ان کے خلاف ایف آئی آرز درج کی جا رہی ہیں،جبکہ رات کے وقت ٹریفک سگنلز سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے عناصر کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران ایک ہزار 855 گداگروں کے خلاف کارروائی کی گئی، جن میں 710 خواتین، 742مرد، 209 بچے اور 204 خواجہ سرا شامل ہیں،اس دوران 220 عادی گداگروں کےخلاف لاہور پولیس کی مدد سے مقدمات بھی درج کیےگئے،جبکہ ایک ہزار 439 افرادکوسوشل بیگرز ہومز، ایدھی ہومز اوربچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں