نسلی فسادات

بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات کی نئی لہر، مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں بری طرح ناکام

نئی دہلی (انٹرنیشنل نیوز)بھارتی ریاست منی پورمیں نسلی فسادات کی نئی لہر جاری ہے، جہاں مودی سرکارحالات پرقابوپانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ہندو انتہا پسند تنظیم بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کی یک طرفہ اور ناکام پالیسیوں نے منی پورکو آگ میں جھونک دیا ہے، جس کے نتیجے میں وہاں نسلی فسادات شدت اختیارکرگئے ہیں۔

بھارت کااپنا جریدہ دی اسٹیٹ مین منی پورمیں اٹھنے والے نئے فسادات کی تفصیلات سامنے لے آیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ریاست منی پورکے ضلع امپھال کےجنوبی علاقے میں متعدد مکانات کو آگ لگادی گئی ہے۔بھارتی جریدے کے مطابق نسلی فسادات کے دوران گھروں کو آگ لگانے اوربڑھتی کشیدگی نے منی پورکے امن کو پھرخطرے میں ڈال دیا۔

واقعے کے فوری بعد علاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظرسیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد تعینات کر دی گئی ہے۔بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات کی نئی لہر نے تباہی مچا دی ہے۔ مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے امپھال میں متعدد مکانات کو آگ لگا دی گئی اور شدید کشیدگی کے بعد فوج تعینات کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں