ایچ ای سی

ایچ ای سی کاطلبہ کے لیے عمان اسکالرشپ پروگرام کا اعلان، غیر قانونی تعلیمی درسگاہوں کے حوالے سے الرٹ جاری

اسلا م آباد(ایجوکیشن نیوز)ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی )نے پاکستانی اور آزاد کشمیر کے طلبہ کےلئے حکومتِ عمان کے انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام برائے تعلیمی سال 2026-27 کے لئے درخواستیں طلب کر لیں۔ایچ ای سی کے اعلامیہ کے مطابق اسکالرشپ کےلئے درخواست دینے والے امیدواروں کے پاس درست انڈرگریجویٹ اسٹڈیز ایڈمیشن ٹیسٹ (یو سیٹ) کا اسکور ہونا لازمی ہے۔

ایچ ای سی کے مطابق وہ طلبہ اس اسکالرشپ پروگرام کیلئے اہل ہیں جن کا یوسیٹ ٹیسٹ 13 جون 2025 یا اس کے بعد کا ہو،اس اسکالرشپ کے لیے کوئی الگ سے یو سیٹ ٹیسٹ نہیں لیا جائے گا۔ عمان انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کیلئے اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 13 جولائی 2026 ہے۔دریں اثنا ہا ئر ایجوکیشن کمیشن نے والدین اور طلبہ کے لیے غیر قانونی تعلیمی اداروں کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے حافظ آباد کے مسلم یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ سائنسزکو غیر قانونی قرار دے دیا ۔

ای ای سی کے مطابق مذکورہ ادارہ پاکستان میں چارٹرڈ ڈگری دینے کا کوئی قانونی مجاز نہیں ہے،یہ ادارہ کسی بھی قسم کی ڈگری، ڈپلومہ یا سرٹیفکیٹ دینے کا اہل نہیں۔ یچ ای سی کی جانب سے طلبہ کووارننگ دی گئی ہے کہ مذکورہ غیر تسلیم شدہ ادارے کی جاری کردہ کسی بھی ڈگری کی تصدیق یا توثیق نہیں کی جائے گی۔ والدین اور طلبہ داخلے سے قبل ایچ ای سی کی آفیشل ویب سائٹ سے ادارے کی رجسٹریشن لازمی چیک کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں