نیگلریا

کراچی، نیگلریا کا ایک اور کیس رپورٹ، 44 سالہ مریض وینٹی لیٹر پر منتقل

کراچی(ہیلتھ نیوز)کراچی میں نیگلریا فالری کا ایک اور کیس سامنے آگیا ، جہاں 44 سالہ شہری میں مہلک دماغ خور امیبا کی تشخیص ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق نجی اسپتال کے حکام کے مطابق مریض کو نیگلریا فالری کے باعث شدید دماغی انفیکشن لاحق ہو گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریض کی حالت تشویشناک ہے اور اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں