اسرائیل

اسرائیل کا آئی آر جی سی کے کرپٹو والٹس پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

تل ابیب(نیوز ڈیسک)اسرائیل نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی)سے منسلک درجنوں کرپٹو کرنسی والٹس پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے اعلان کیا ہے کہ آئی آر جی سی سے منسلک 37 ڈیجیٹل کرپٹو کرنسی والٹس پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔وزارتِ دفاع نے اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کے تعاون سے ان کرپٹو والٹس کی نشاندہی کی ہے، جن کے بارے میں دعوی کیا گیا ہے کہ انہیں آئی آر جی سی کی جانب سے حزب اللہ اور دیگر اتحادی گروہوں کو رقوم منتقل کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان لین دین کی مجموعی مالیت تقریبا 66 لاکھ ڈالر بتائی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے نیشنل بیورو برائے انسدادِ دہشت گردی فنانسنگ اور دیگر انٹیلی جنس اداروں کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان والٹس کے ذریعے ایران کی حمایت یافتہ تنظیموں کو رقوم منتقل کی گئی ہیں، بالخصوص حزب اللہ کو، جو اسرائیل کے ساتھ لڑائی میں شدید نقصان کے بعد اپنے مالی وسائل کی بحالی کے لیے فنڈنگ ذرائع کی تلاش میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں