دوحہ (نیوز ڈیسک)ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے دوحا میں امریکا ایران ملاقات کی تردید کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ قطر میں امریکا سے ملاقات کا کوئی شیڈول طے نہیں ہوا۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کہا کہ ایرانی وفد دوحہ جائے گا لیکن اس کی توجہ مفاہمتی یادداشت کی شقوں پر عمل درآمد پر ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی نمائندوں کے دورہ قطر کا ایرانی وفد کے دورے سے کوئی تعلق نہیں ہے، حتمی معاہدے پر مذاکرات ابھی شروع نہیں ہوئے۔
اس سے پہلے ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ رواں ہفتے امریکا کے ساتھ ورکنگ گروپس کی تکنیکی اجلاس کا کوئی منصوبہ نہیں۔کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ ورکنگ گروپس کا تکنیکی مذاکرات کا پہلا دور تمام ضروری شرائط پوری ہونے پر ہوگا۔