اقرا کنول اور اریب

جوا ایپ پروموشن کیس‘ ٹک ٹاکر اقرا کنول اور اریب کی عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوظ

لاہور (شوبز ڈیسک) لاہور کی سیشن کورٹ میں آن لائن جوا ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں ٹک ٹاکر اقرا کنول اور اریب کی عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔اس دوران ملزمان اقرا کنول اور ان کے شوہر اریب عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے ٹک ٹاکر اقرا کنول اور اریب کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں