ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی فٹبال ٹیم نے ورلڈ کپ میں غیر انسانی دبا ﺅکا سامنا کیا، اسماعیل بقائی

تہران(سپورٹس نیوز ) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایرانی فٹبال ٹیم نے ورلڈ کپ میں غیر انسانی دبا ﺅکا سامنا کیا۔ایک بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کی قومی فٹ بال ٹیم نے تمام تر دباﺅ کے باوجود ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا، نہ پابندیاں بہانہ بنیں اور نہ ہی دبا ﺅہمیں جھکا سکا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایرانی فٹبال ٹیم کے کپتان مہدی طارمی نے بھی اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیفا اور میزبان امریکہ نے ایران کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا۔مہدی طارمی کا کہنا تھا کہ ایرانی لاجسٹک عملے اور میڈیا کو اب تک ویزے نہیں مل سکے، ہر میچ کے بعد میکسیکو واپس جانا پیشہ ورانہ ٹورنامنٹ کے شایان شان نہیں، اگر ہمیں ٹورنامنٹ سے باہر کرنا ہے تو کر دیں، لیکن یہ انصاف نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں