کابل(نیوز ٍ ڈیسک )نمائندہ رچرڈ لنزےافغانستان میں برطانیہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ لنزے نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج ایک دہشت گرد گروہ ہے اور اسے افغانستان سے مکمل حمایت مل رہی ہے۔
افغان ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں رچرڈ لنزے نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے قبائلی سرحدی علاقے میں بہت سے خاندانی روابط اور حمایت بھی موجود ہیں، فتنہ الخوارج ایک دہشت گرد گروہ ہے اور اسے افغانستان سے مکمل حمایت مل رہی ہے۔برطانوی نمائندے کا کہنا تھا کہ کابل اور قندھار میں طالبان رجیم کے حکام کو فتنہ الخوارج کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کیلئے تربیتی کیمپس موجود ہیں، ہتھیار استعمال ہو رہے ہیں اور مالی مدد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ پاکستان میں سکیورٹی آپریشنز سے بچنے والے دہشتگردوں کے لیے افغانستان محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے۔رچرڈ لنزے کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج کی جانب سے خطے میں عدم استحکام کے باعث پاکستان کی طرف سے فوجی ردعمل سامنے آرہا ہے