واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ایران اور امریکا کے درمیان تقریباً 4 ماہ تک جاری رہنے والی جنگ اور اس کے خاتمے کے لیے طے پانے والے حالیہ معاہدے کے باوجود مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتِ حال میں کوئی بڑی تبدیلی رونما نہیں ہوئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدرنے فروری میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کو مشرقِ وسطیٰ میں بڑی تبدیلی لانے اور ایران سے لاحق خطرات کے خاتمے کی کوشش قرار دیا تھا، تاہم تقریباً 100روز بعد بھی ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر ختم نہیں کیا جا سکا اور اس کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ مذاکرات پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام بھی برقرار ہے، جب کہ خطے میں اس کے اتحادی گروپ اب بھی سرگرم ہیں، ایران کا سیاسی نظام بھی اپنی جگہ قائم ہے، اگرچہ ملک میں نئی قیادت سامنے آئی ہے۔