برطانوی وزیراعظم

برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر کا کل مستعفی ہونے کا امکان

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کا کل ( پیرکو) مستعفی ہونے کا امکان ہے۔برطانوی میڈیاکے مطابق امکان ہے کہ وزیراعظم اسٹارمر پیر کو اپنے عہدے سے استعفا دے دیں گے، کیئراسٹارمرنئے پارٹی لیڈر کے انتخاب کا روڈمیپ بھی دیں گے۔

وزیراعظم اسٹارمر پر لیبرپارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے مسلسل دبا ﺅ ہے کہ وہ عہدہ چھوڑنے کا ٹائم ٹیبل دیں، یہ دبا ﺅ اینڈی برنہم کے الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچنے سے بڑھ گیا ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق کیئر اسٹارمرکو معلوم ہوچکا ہے کہ لیبر ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت اینڈی برنہم کے ساتھ ہے۔

ٹیلی گراف نے دعوی کیا کہ اینڈی برنہم وزیرِاعظم بنے تو شبانہ محمود کابینہ میں برقرار رہیں گی، شبانہ محمود امیگریشن اصلاحات کا کام جاری رکھنے کی خواہاں ہیں، غیرقانونی تارکینِ وطن کے لئے شہریت کے قواعد مزید سخت کئے جانے کا بھی امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں