نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک )انتہا پسند بی جے پی اور مودی حکومت کے دور میں کروڑوں بیروزگار بھارتی نوجوان مایوسی کی تصویر بن کر رہ گئے۔مودی حکومت کی کارکردگی سے مایوس بھارتی نوجوان کاکروچ جنتا پارٹی کے پلیٹ فارم پر منظم ہو کر ابھرنے لگے۔
عالمی جریدہ ساتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق مودی حکومت کے خلاف کاکروچ جنتا پارٹی کی یہ تحریک اب سری لنکا اور بنگلہ دیش جیسے بڑے انقلاب کی شکل اختیار کرتی جارہی ہے، بھارتی نوجوانوں نے طنزیہ تحریک کو مودی اور بی جے پی کے خلاف ایک بڑی علامتی جماعت میں بدل دیا ہے۔کاکروچ جنتا پارٹی نے امتحانی پرچوں کے مسلسل لیک ہونے پر مودی کے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا۔
عالمی ماہرین کے مطابق ہندوتوا کی سیاست میں الجھی مودی سرکار اقتدار بچانے کی جدوجہد میں مصروف دکھائی دیتی ہے، جبکہ عوامی مسائل پسِ پشت ڈال دیے گئے ہیں، کاکروچ جنتا پارٹی کی بھارتی نوجوان میں بڑھتی مقبولیت مستقبل میں نااہل مودی سرکار کے اقتدار کی بنیادیں ہلانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔