لاہورہائی کورٹ

لاہور ہائیکورٹ،مونس الہی کو اشتہاری قرار دینے،اثاثے منجمد کرنے کے فیصلے کیخلاف تشکیل دیا گیا2رکنی بنچ تحلیل

لاہور(کورٹ نیوز )لاہور ہائیکورٹ میں مونس الہی کو اشتہاری قرار دینے اور ان کے اثاثے منجمد کرنے کے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے لیے تشکیل دیا گیا دو رکنی بنچ تحلیل ہوگیا۔

جسٹس محمد طارق ندیم اور جسٹس علی ضیا باجوہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی ابتدائی سماعت کی تاہم بنچ کے رکن جسٹس علی ضیا باجوہ نے کیس کی مزید سماعت سے معذرت کر لی، جس کے بعد بنچ تحلیل کر دیا گیا۔ عدالت نے کیس کسی دوسرے ڈویژن بنچ کو بھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کر دی۔ مونس الہی کی والدہ قیصرہ الہی نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، درخواست میں قومی احتساب بیورو (نیب) اور دیگر متعلقہ فریقین کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں