واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک ) ایران کے حوالے سے سخت موقف رکھنے والے امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔
انہوں نے اس کے مختلف فریقوں کی جانب سے کی جانے والی تشریحات پر تشویش ظاہر کی ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ انہیں اس بات پر کچھ تشویش ہے کہ ایران کی جانب سے معاہدے کی جو تشریح کی جا رہی ہے وہ امریکی مذاکراتی ٹیم کے دعوں سے مختلف معلوم ہوتی ہے۔
ان کا کہنا نے کہ ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے کو کانگریس کے سامنے پیش کیا جانا چاہئے تاکہ اس کا مکمل جائزہ لیا جا سکے اور اس پر ووٹنگ ہو سکے۔