اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ سربراہ کا مشرقِ وسطی میں بڑھتے ہوئے بحران پر انتباہ

نیویارک(انٹرنیشنل نیوز) اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرقِ وسطی ایک گھمبیر بحران کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے اثرات خطے سے کہیں آگے تک پہنچ سکتے ہیں۔انھوں نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ مشرقِ وسطی بحران میں مزید گہرائی کی طرف جا رہا ہے اور اس کے نتائج خطے سے باہر تک محسوس کیے جا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس ہفتے مزید حملوں اور صورتحال میں بگاڑ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں جنگ بندی اب مکمل جنگ بندی کے بجائے محض کم شدت والی لڑائی بن کر رہ گئی ہے۔انھوں نے مزید خبردار کیا کہ ہمیں اس خطرے کو کم نہیں سمجھنا چاہیے کہ یہ کم شدت والی لڑائی مکمل جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے۔انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقوں کو سفارتی حل کی طرف پیش رفت کرنی چاہیے۔ مزید حملے نہیں۔ مزید بہانے نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں