لاہورہائی کورٹ

لاہور ہائیکورٹ،پب جی سے دوستی پر پسند کی شادی، اغوا کیس میں پولیس سے جواب طلب

لاہور (کورٹ نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے پب جی گیم کے ذریعے دوستی کے بعد پسند کی شادی کرنے والے لڑکے کے خلاف درج اغوا کے مقدمے میں ملزم کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے ملزم عثمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے عدنان کلیاڑ ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ لڑکا اور لڑکی کے درمیان پب جی گیم کے ذریعے دوستی ہوئی جو بعد ازاں پسند کی شادی پر منتج ہوئی، انہوں نے موقف اختیار کیا کہ لڑکی کے والدین نے ناراضگی پر لڑکے کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا۔وکیل کے مطابق لڑکی کے والدین نے دبا ڈال کر لڑکی سے لڑکے کے خلاف بیان دلوایا، جبکہ مقدمے میں شامل اغوا اور زیادتی کی دفعات جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔

عدالت کو مزید بتایا گیا کہ درخواست گزار گزشتہ پانچ ماہ سے جیل میں قید ہے، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ اس کی ضمانت منظور کی جائے۔عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب طلب کر لیا اور مزید کارروائی ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں