سزائے موت

ہارون آباد،بیوی کو بچوں کے سامنے قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت ،5لاکھ روپے جرمانہ عائد

ہارون آباد(کورٹ نیوز ) ہارون آباد میں بیوی کو بچوں کے سامنے قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت سناتے ہوئے 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی ۔ایڈیشنل سیشن جج ملک نعیم شوکت نے تھانہ سٹی کی حدود میں بیوی کے لرزہ خیز قتل کے مقدمے کا بڑا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔

ہارون آباد میں ملزم محمد ارشد نے بے رحمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہی بچوں کے سامنے بیوی کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کے خلاف چالان عدالت میں پیش کیا، جہاں طویل سماعت اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر جرم ثابت ہونے پر عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا۔

ایڈیشنل سیشن جج ملک نعیم شوکت نے مجرم محمد ارشد کو سزائے موت کے ساتھ ساتھ 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔عدالت نے اپنے حکم میں واضح کیا ہے کہ جرمانے کی یہ رقم مقتولہ کے قانونی ورثا(بچوں)کو ادا کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں