روسی صدر

یوکرین کے ساتھ پرامن طریقے سے معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہیں، روسی صدر

سینٹ پیٹرز برگ (انٹرنیشنل نیوز)روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرین کے ساتھ پرامن طریقے سے معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یوکرین کو بھی سمجھوتہ کرنا ہوگا پھر یہ تنازع جلد ختم ہوگا۔سینٹ پیٹرز برگ میں اکنامک فورم میں گفتگو کے دوران صدر پیوٹن نے کہا روسی افواج یوکرین میں پیش قدمی کر رہی ہیں۔

لوہانسک کے پورے علاقے پر مکمل کنٹرول ہے۔ یوکرینی ڈرونز روس تک پہنچنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ ہمیں اپنے فضائی دفاعی نظام کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ چین کے ساتھ روس کا دفاعی تعاون ہمیشہ سے رہا ہے۔ آئندہ بھی رہے گا۔ دونوں ملک کسی کے خلاف نہیں۔ ایک دوسرے کے مفادات کے مطابق کام کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے امریکا اور ایران کسی سمجھوتے پر پہنچ جائیں گے، روس چاہتا ہے کہ ایران کا تنازع جتنی جلد ممکن ہو ختم ہو جائے، ٹرمپ مخلصانہ طور پر یوکرین کے بحران کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں