سپریم کورٹ

حکومت آزاد کشمیر نے مہاجرین کی نشستوں سے متعلق ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کردیا

مظفر آباد (کورٹ نیوز) حکومت آزاد کشمیر نے مہاجرین کی نشستوں سے متعلق ریفرنس سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر میں دائر کردیا۔ریفرنس پر سماعت(کل) صبح ساڑھے 9 بجے ہو گی، سپریم کورٹ کا فل بینچ ریفرنس کی سماعت کرے گی، چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں بینچ سماعت کریگا۔

بینچ میں جسٹس رضا علی خان اورجسٹس خالد یوسف چوہدری شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ریفرنس میں مہاجرین کی نشستوں کے حوالے سے آئینی رہنمائی مانگی گئی ہے، ریفرنس آزادکشمیر کےآئین کے آرٹیکل 46 اے کے تحت دائر کیا گیا۔ دائرریفرنس پرسماعت کیلئے فریقین کونوٹسز جاری کردیئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں