ٹرمپ

ٹرمپ جسمانی اور ذہنی طور پر مکمل طور پر فٹ ہیں‘ وائٹ ہاﺅس

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)وائٹ ہاﺅس نے صدر ٹرمپ کی صحت سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں۔وائٹ ہاس کی جانب سے جاری کردہ میمو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ جسمانی اور ذہنی طور پر مکمل طور پر فٹ ہیںرپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا قلبی نظام، پھیپھڑوں کی کارکردگی اور اعصابی نظام بہترین حالت میں کام کر رہا ہے، اور ان کی مجموعی صحت تسلی بخش ہے۔

صدر ٹرمپ کی تمام ویکسینیشن اور احتیاطی اسکریننگز بروقت اور مکمل طور پر اپ ڈیٹ ہیں، جبکہ طبی ماہرین نے ان کی صحت کو مستحکم اور بہتر قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں