گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر )گوجرانوالہ میں تھانہ اروپ کے علاقے عدیل ٹان، کوٹ اسحاق میں 3500 روپے کے لین دین پر قتل کا واقعہ پیش آیا۔پولیس کے مطابق افضل اپنے بیٹے شہروز کے ساتھ نعمان مہر سے ترازو کا سامان لینے عدیل ٹان گیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق گھر کے قریب بہنوئی ملک سلمان کا گھر تھا، جس کے 3500 روپے شہروز نے دینے تھے۔
گوجرانوالہ،ایف آئی آر کے مطابق سلمان نے رقم کا تقاضا کرتے ہوئے گالی گلوچ کی، جس پر والد افضل سمجھانے لگے۔ اسی دوران سلمان کی والدہ شبانہ نے مبینہ طور پر گھر سے پستول لا کر دیا اور کہا کہ آج باپ بیٹوں کو پیسے نہ دینے کا مزہ چکھا دو۔ایف آئی آر کے مطابق سلمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں سسر افضل جاں بحق ہو گیا جبکہ راہ گیر 5 سالہ بچی سحر زخمی ہو گئی۔ شہروز فائرنگ سے محفوظ رہا۔پولیس نے مقتول کے بیٹے شاہ زیب کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ پولیس فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے وقت مانگ رہی ہے۔