واشنگٹن (انٹرنیشنل نیوز) ایران امریکا معاہدے کے حوالے سے رپورٹس کے پیش نظر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت گر کر 93.7 فی بیرل ہوگئی۔
اس کے علاوہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 88.9فی بیرل ہوگئی۔ مربن آئل کی قیمت کم ہو کر 93.3 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔