سعودی وزیر خارجہ

قطری وزیراعظم اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا مذاکرات بارے تبادلہ خیال

دوحہ(انٹرنیشنل نیوز) قطری وزیراعظم اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قطری وزارت خارجہ کے بیان مطابق دونوں رہنمائہ ں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن و استحکام کے فروغ کے لئے جاری سفارتی کوششوں پر بھی گفتگو کی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ بات چیت کے دوران ثالثی کی کوششوں میں تعاون اور رابطوں کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔قطری وزارت خارجہ نے مزید بتایا کہ قطر کا ایک وفد حال ہی میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کے لئے تہران کا دورہ بھی کر چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں