پی ٹی آئی

راولپنڈی، چالان اور بروقت سپردداری رپورٹ جمع نہ کرانے پر ایف آئی انسپکٹر کی تنخواہ بند کرنے کا حکم

راولپنڈی(کورٹ نیوز)خصوصی عدالت سنٹرل راولپنڈی نے چالان اور بروقت سپردداری رپورٹ جمع نہ کرانے پر ایف آئی کے انسپکٹر عبداللہ کیانی کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دیدیا

اس حوالے سے اے جی پی آر کو آرڈر کی بھی بھیج دی ملزمان کی جانب سے قاضی بلال ایڈووکیٹ ہائیکورٹ پیش ہوئے اور فروری میں درج مقدمہ کئے گئے کا چالان اور سپرد داری رپورٹ پیش کرنے سے متعلق درخواست دی اور موقف اختیار کیا قانون کے مطابق مجاز افسر دن میں چالان پیش کرنے کا پابند ہوتا لیکن چار ماہ گزرنے کے باوجود نہ چالان پیش کیا اور نہ سامان کی سپردداری سے متعلق عدالت حضور کے حکم کے باوجود رپورٹ پیش کی جو سراسر قانون کی خلاف ورزی ہی سنٹرل جج جناب عبدالرحمان محمد عارف نے درخواست منظور کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو ذاتی حیثیت طلب کیا لیکن مقرر تاریخ پر پیش نہ ہونے پر عدالت نے تفتیشی افسرکی تنخواہ ضبط کرنے کا حکم جاری کر دیا اور تین جون کی تاریخ مقرر کر دی

واضح رہے کہ ایف آئی آر 70/2026 میں ملزمان فروری سے ضمانت پر ہیں ملزمان کمبوڈیا سے ڈی پورٹ ہوکر آئے تھے جنکے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے چار ماہ سے ایف آئی اے نہ چالان جمع کرا رہی ہے اور عدالتی حکم کے باوجود ملزمان کے سامان کی سپرد داری رپورٹ بھی جمع نہیں کرا رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں