چین اور روس

چین اور روس کا افغان سرزمین سے پنپتی دہشت گردی پر شدید تشویش کا اظہار

بیجنگ(نیوز ڈیسک) چین اور روس نے افغان سرزمین سے پنپتی دہشت گردی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق یہ بات چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہی گئی ہے ۔اعلامیہ میں چین اور روس نے افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کو علاقائی اور عالمی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق افغان سرزمین سے جنم لینی والی دہشت گردی اور انتہا پسندی پڑوسی ممالک اور عالمی امن کے لئے خطرہ ہے، افغانستان میں پائیدار امن، مستحکم سیاسی نظم اور سکیورٹی کا فوری قیام ناگزیر ہے۔اس اعلامیہ میں عالمی برادری سےافغان سرزمین کو پڑوسی ممالک کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کیلئے تعاون بڑھانے پرزور دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں