پنکی

کراچی،پنکی کی عدالت پیشی پر سنگین غفلت، پولیس افسران کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی کی سفارش

کراچی (کرائم رپورٹر )منشیات فروشی کےالزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کی عدالت میں پیشی پر ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ڈی آئی جی ویسٹ نے تحقیقات مکمل کرلیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ کی تحقیقات میں پنکی کی عدالت پیشی کے موقع پر پولیس افسران اور اہلکاروں کی سنگین غفلت سامنے آئی، تحقیقات کے دوران ایس ایس پی سمیت15افسران و اہلکاروں کے بیان ریکارڈ کیے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ میں کچھ پولیس افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی سفارش بھی کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں