راولپنڈی(نیوز ڈیسک )راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ اڈیالہ جیل کے اطراف کا علاقہ ریڈ زون قرار دے دیا گیا ۔
تفصیل کے مطابق راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ اڈیالہ جیل کے گرد و نواح کا علاقہ ریڈ زون قرار دیتے ہوئے 9 تھانوں کی پولیس، 4 ڈی ایس پی، ایس ایس پی، ایس پی صدر، سی پی او راولپنڈی کو ڈیوٹی پر مامور کر دیا گیا ۔ مجموعی طور پر ایک ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے جب کہ واٹر کینن بھی جیل کے باہر کھڑی کر دی گئی ۔
انتظامیہ نے اڈیالہ جیل کے اطراف میں دکانیں، ہوٹل، تندور اور پٹرول پمپس بند کروانے کے احکامات بھی جاری کر دیئے ۔ واضح رہے کہ منلکواڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن تھا ۔