افغان طالبان

افغان طالبان کا دہرا چہرہ بے نقاب، فتنہ الخوارج کی سرپرستی کے ناقابلِ تردید ثبوت سامنے آگئے ،رپورٹ

کابل (انٹرنیشنل نیوز )افغان طالبان کا دہرا چہرہ بے نقاب ہوگیا اور فتنہ الخوارج کی سرپرستی کے ناقابلِ تردید ثبوت سامنے آگئے۔ طالبان رجیم کی دہشت گردوں کی پشت پناہی نہ صرف افغانستان بلکہ ہمسایہ ممالک کے لی بھی سنگین چیلنج چکی ہے۔

بین الاقوامی جریدہ یوروایشیا ریویو نے افغان طالبان رجیم اوردہشت گرد تنظیموں کا گٹھ جوڑایک بار پھر دنیا کے سامنے آشکار کردیا۔ یوروایشیا ریویو کے مطابق افغان طالبان رجیم نہ صرف دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے بلکہ ان کی سہولت کاری بھی کررہا ہے، اقوامِ متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم نے افغان طالبان رجیم کو دہشت گرد تنظیموں کےلئے سازگار قراردیا ہے۔

بین الاقوامی جریدے نے مزید کہا کہ افغان رجیم بدستور فتنہ الخوارج اور داعش خراسان جیسے دیگر دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کررہی ہے، پاکستان میں کامیاب آپریشنز کے نتیجے میں پسپائی کے بعد فتنہ الخوارج نے سرحد پار محفوظ ٹھکانوں میں دوبارہ منظم ہونا شروع کر دیا۔ ماہرین کے مطابق افغان طالبان اپنے بھارتی آقاں کی سرپرستی میں اپنا ناجائز تسلط قائم رکھنے کے لیے دہشت گرد تنظیموں کی سہولت کاری کررہے ہیں، پاکستان دنیا کو بارہا افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کے ثبوت پیش کرچکا ہے جس کی عالمی سطح پر تائید بھی کی جاچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں