چندی گڑھ(انٹرنیشنل نیوز ) بھارتی پنجاب کے وزیراعلی بھگونت مان نے بی جے پی پر کڑی تنقید کر تے ہوئے امرتسر اور جالندھر میں دھماکوں کا ذمہ دار قرار دیدیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گفتگو کرتےہوئے انہوں نے کہا جس ریاست میں انتخابات ہوتے ہیں بی جے پی وہاں دھماکے یا فسادات کرا دیتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بی جے پی کے کام کرنے کا طریقہ ہے، بی جے پی لوگوں کو مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر تقسیم کرتی ہے۔