واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران پر شدید اور تیز حملوں کی نئی لہر کا منصوبہ بنایا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حملوں کا مقصد مذاکرات میں تعطل ختم کرنا یا جنگ کے مکمل خاتمے سے پہلے ایران کو آخری فیصلہ کن ضرب لگانا ہوسکتا ہے۔
حملوں میں ایران کے انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، ایک اور منصوبہ آبنائے ہرمز کے ایک حصے پر قبضہ کرنے کا بھی ہے تاکہ اسے بحری جہازوں کی آمدورفت کے لیے کھولا جاسکے۔
٭٭٭٭