اسلام آباد (مخبر نیوز )تحریکِ انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ عدالتوں میں ہر مقدمے کا سامنا کریں گے، ہم بھاگنے والے نہیں ہیں۔ وہ تحریکِ انصاف کے وکلا کے ہمراہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں ۔
اس موقع پر رہنما پی ٹی آئی عمیر نیازی نے عدالتی کارروائی سے متعلق کہا کہ ہم نے کہا ہے کہ بے شک روانہ کی بنیاد پر ٹرائل کریں لیکن حقوق کا خیال رکھیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارے بہت سے لوگوں پر ایک وقت میں مختلف شہروں میں مقدمات درج ہیں۔عمیر نیازی نے مزید کہا کہ ایک طرف ضمانت کینسل کرنے کا کیس تھا دوسری طرف جے آئی ٹی نے بلایا ہوا ہے